ٹیسلا کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کرکے زخمی کر دیا

ہم نیوز  |  Dec 27, 2023

ٹیسلا گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں دو عینی شاہد ملازمین نے بتایا کہ گاڑیوں کے تازہ تیارکردہ حصے اٹھانے پر مامور ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر اس وقت حملہ کر دیا جب وہ دو ناکارہ ٹیسلا روبوٹس کو ٹھیک کرنے کے لئے سافٹ وئیر پروگرامنگ کرنے میں مصروف تھا۔

روبوٹ نے انجینئر کو زمین پر پٹختے ہوئے اپنے نوکیلے دھاتی پنجے اس کی کمر اور بازو میں گھونپ دیے جس سے وہ لہو لہان ہو گیا۔

اس موقع پر عملے کے دیگر ملازمین نے ہنگامی بٹن دبایا جس سے حملہ کرنے والا روبوٹ قابو میں آیا، برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2021ء میں پیش آیا تھا لیکن اسے اب رپورٹ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More