چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سینئر صحافی عمران مختار کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اے پی پی  |  Dec 27, 2023

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دی نیشن کے سینئر صحافی عمران مختار کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار،

قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی دی نیشن کے سینئر صحافی عمران مختار کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں غمزدہ خاندان سے دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔\932

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More