نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ آج مانسہرہ اور ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے

اے پی پی  |  Dec 27, 2023

پشاور۔ 27 دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ (آج) بدھ کو مانسہرہ اور ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے۔

وزیراعلی ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔وزیر اعلی دورے کے دوران ایبٹ آباد میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس اور ایوب کالج آف ڈینٹسری ایبٹ آباد کا بھی افتتاح کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More