دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی، بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض

اردو نیوز  |  Dec 27, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر لاہور کے ایک شہری نے اعتراض دائر کر دیا ہے۔

بدھ کو لاہور کے شہری محمد ایاز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دی ہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔ ’پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے۔‘

درخواست میں کہا گیا ہے کہ’بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز كا صدر ہیں۔‘

درخواست کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہو سکتا ہے۔ یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہو رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 دسمبر کو ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More