یوگنڈا میں باغیوں کے حملے سے 3افراد ہلاک

اے پی پی  |  Dec 27, 2023

کمپالا ۔27دسمبر (اے پی پی):یوگنڈا کے مغربی ضلع کاموینگے میں باغی گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز ( اے ڈی ایف ) کی طرف سے کیے گئے حملےسے 2بچوں سمیت 3افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

شنہوا کے مطابق یوگینڈا میں فوجی ترجمان فیلکس کولائیگی نے میڈیا کو بتایا کہ باغیو ں کے گروپ نے ایک گاوں پر حملہ کر کے ایک گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک 75 سالہ خاتون اور اس کے دو پوتے ہلاک ہوگئےہیں۔انہوں نے بتایا کہ فوج ان گروہوں کی تلاش جاری رکھے گی جب تک وہ ہلاک نہیں ہو جاتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فوج کل سے مقامی دفاعی یونٹوں کو بھرتی کرے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دیہات کی حفاظت کی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More