میلبرن ٹیسٹ، آسٹریلیا 318 رنز بنا کر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

ہم نیوز  |  Dec 27, 2023

میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی پہلی اننگ کے سکور 318 کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 54 رنز بنا لئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا ہے۔ انعام الحق 10 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

عبداللہ شفیق 32 اور شان مسعود 7 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پہلے سیشن میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کی اور آسٹریلیا کے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے پہلے دن 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا، ڈیوڈ وارنر نے 38 رنز بنائے اور وہ سلمان آغا کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

عثمان خواجہ 42 رنز بنائے اور وہ حسن علی کا شکار بنے، سلمان آغا نے ان کا کیچ تھاما، آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 114 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے  میچ روکنا پڑا۔

بارش رکنے کے بعد آسٹریلوی بیٹرز نے اننگز دوبارہ شروع کی، آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 154 کے مجموعی سکور پر گری، اسٹیون اسمتھ 26 رنز بنا کر عامر جمال کا شکار بنے۔

پہلے دن کے اختتام پر مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کے مجموعی سکور 204 پر ٹریوس ہیڈ 17 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

مارنس لبوشین نے 63 رنز بنائے اور وہ عامر جمال کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، مچل مارش نے 41 رنز بنائے اور وہ میر حمزہ کی گیند پر عامر جمال کو کیچ تھما کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد آنے والے کھلاڑی رنز میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے تین، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے دو دوجبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More