سی پیک دو ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے والا عظیم منصوبہ ،اب ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،رپورٹ

اے پی پی  |  Dec 26, 2023

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک)دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے والا عظیم منصوبہ ہےجو اب اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کی تعمیر میں پاکستانی محنت کشوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ، ان محنت کشوں میں ماہر توانائی خرم جاوید بھی شامل ہیں ، وہ پاکستان میں پاورکنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ کی ایک ذیلی برانچ میں تیل و گیس کے منصوبوں کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی ٹیم کے سربراہ ہیں جس کا مقصدملک میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے فزیبلٹی سٹڈی کرنا ہے ۔

خرم جاویدکا کہنا ہے کہ سی پیک جہاں چین اور پاکستان کی ٹیکنالوجی اور وسائل کو مربوط کرتا ہے وہیں اس منصوبے میں دیگر ممالک کےلئے شمولیت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع بھی موجود ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی کامیابی سے نہ صرف پاک چین اقتصادی تعاون مضبوط ہوگا بلکہ علاقائی توانائی کی سلامتی اور پائیدار ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

سی پیک بلاشبہ علاقائی اقتصادی تعاون کے ماڈل کے طور پر ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس منصوبے کا مستقبل امیدوں اور امکانات سے بھرا ہوا ہے جس سے چین اور پاکستان کے درمیان وسیع تر شعبوں میں گہرے تعاون اور مشترکہ خوشحالی کا راستہ ہموار ہوا ہے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More