پارٹی کیلئے ماریں کھانے والوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز پھٹ پڑے

ہم نیوز  |  Dec 26, 2023

مسلم لیگ (ن) پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہباز کہا ہے کہ پارٹی کیلئے ماریں کھانے والوں کونظرانداز کیا جا رہا ہے،خاموشی کی ایک زبان ہوتی ہے لیکن اسے کوئی سننے اور سمجھنے والا نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہباز نے شکوے اور شکایتوں کے انبار لگا دیے اور انہوں نے نواز شریف سے شکوہ کیا کہ پارٹی میں پرانے ورکرز کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میاں صاحب پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے، خاموشی کی ایک زبان ہوتی ہے لیکن اسے کوئی سننے اور سمجھنے والا نہیں۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

حمزہ شہباز کا کہنا تھا جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور ماریں کھائیں ان کو نظرانداز کیا جارہا ہے اور نئے لوگوں کو سامنے لاکر کھڑا کردیا گیا ہے تو پرانے وفادار ورکرز کا اب کیا ہوگا۔

حمزہ شہاز کا کہنا تھا کہ پرانا ورکر آج بہت پریشان ہے، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، پارٹی ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے جنہوں نے مشکلات کاٹیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More