ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے ہیں ، نائب امیر جماعت اسلامی

اے پی پی  |  Dec 26, 2023

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):نائب امیر وچیئرمین الیکشن سیل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر صدارت منگل کے روز یہاں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری الیکشن سیل فرید پراچہ،رشید احمد،حافظ سیف الرحمن، فرحان ہنجرا، ایاز عمر، عنایت الرحمن ،ظفر نکیانہ اور راجہ اکرم نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیا قت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نمائندگان کے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے ہیں اور ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدواروں کے لیے پرجوش انداز میں اپنی الیکشن مہم چلائیں گے،جماعت اسلامی عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی،عوام جماعت اسلامی کو کامیابی دلائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More