گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ میں دنیا بھر سے ماہرین صحت شرکت کریں گے، نگران وفاقی وزیر برائے صحت کا ویڈیو پیغام

اے پی پی  |  Dec 26, 2023

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے صحت کے ماہرین شرکت کریں گے، سربراہی اجلاس کا بنیادی مقصد اقوام عالم کو بیماریوں سے محفوظ کرنا ہے۔

انہون نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اجلاس کے دوران وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی اور یہ بھی طے کیا جائے گا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مالی امداد اور ویکسین کی مساوی فراہمی کو کیسے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ صحت کے تحفظ سے متعلق دنیا کے وژن اور سمت کا تعین کرے گی۔ سمٹ میں دنیا بھر سے ماہرین صحت مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لئے روڈ میپ تشکیل دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More