نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کی ملاقات

اے پی پی  |  Dec 26, 2023

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے پر عزم ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین میں پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے نئی ذمہ داریاں ملنے پر خلیل ہاشمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چین کے لیے تعینات ہونے والے نئے سفیر خلیل ہاشمی نے پاک ۔چین تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More