الیکشن کمیشن کی بعض ٹی وی چینلز پر پنجاب کے صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان سے منسوب خبر کی سختی سے تردید

اے پی پی  |  Dec 26, 2023

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بعض ٹی وی چینلز پر پنجاب کے صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان سے منسوب اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے نیب، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کی رپورٹس آنے کے بعد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

یہاں جاری بیان میں ترجمان کمیشن نے کہا کہ یہ خبر من گھڑت ہے اور کمیشن نے ایسا کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا ہے۔ترجمان کے مطابق میڈیا کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر منظور یا مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کے اعداد و شمار فراہم کیے جانے کے مطالبہ پر انہیں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے دفتر سے بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا جس کے بعد منظور شدہ کاغذات نامزدگی کے حامل امیدواروں کی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More