فی تولہ سونا 2 لاکھ 19 ہزار 600 کا ہوگیا

ہم نیوز  |  Dec 26, 2023

ملک بھر میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ 

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ سے قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 600 ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 285 روپے بڑھنے سے دس گرام سونا 1 لاکھ 88 ہزار 272 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں 3 سے 4 درہم فی گرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انڈوں کی فی درجن قیمت 420 روپے تک پہنچ گئی

امارات میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں 4 درہم اضافے کے بعد قیمت 248.75 درہم رہی۔22 قیراط والے ایک گرام سونے کے قیمت 230.25 درہم ریکارڈ کی گئی،اضافہ 3.75 درہم رہا۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط والے سونے کی قیمت میں 3.5 درہم اضافہ ہونے کے بعد اس کی فی گرام قیمت 223 درہم رہی جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 3 درہم اضافے کے بعد 191 درہم رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More