اے پی پی | Dec 26, 2023
سیالکوٹ۔26دسمبر (اے پی پی):گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شمس ملک،پرنسپل گورنمنٹ مرے کالج پروفیسرڈاکٹر محمد نواز،صدر پی پی ایل اے پروفیسر عرفان رؤف بٹ،پروفیسر شاھد چوہان،پروفیسر قیصر رزاق، پروفیسر ندیم اسلام سلہری نے بھی شرکت کی۔ شرکانے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لئے عظیم خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بابائے قوم کے فرمان اتحاد، ایمان، تنظیم پر عمل پیرا ہوکر وطن عزیز کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More