غزہ پر بمباری سے مزید 250 شہید ، رملہ میں خاتون فلسطینی سیاستدان گرفتار

ہم نیوز  |  Dec 26, 2023

مغربی کنارے کے شہر رملہ میں اسرائیلی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کرکے فلسطینی سیاستدان خالدہ جرار کو گرفتار کر لیا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے مغازی مہاجرین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہو گئے ، گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی بمباری سے کل 250 فلسطینی شہید ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہو گئی جبکہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔

غزہ پر بمباری جاری ، مزید 200 فلسطینی شہید ، حماس نے 13 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیئے

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں اپنے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف سامنے آیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ غزہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 160 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More