انڈوں کی فی درجن قیمت 420 روپے تک پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Dec 26, 2023

ملک بھر میں انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، فی درجن قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت 420 روپے تک پہنچ گئی ہے، اسلام آباد، فیصل آباد اور پشاور میں قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سیالکوٹ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 410 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاڑکانہ اور ملتان میں انڈے 400 روپے فی درجنفروخت ہو رہے ہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، بنوں میں بھی فی درجن انڈے 400 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، خضدار، سکھرمیں فی درجن انڈے 390 روپے میں دستیاب ہیں۔

کراچی، بہاولپور اور حیدرآباد میں انڈے فی درجن 380 روپے میں فروخت کئے جا رہے ہیں، لاہور میں فی درجن انڈوں کی سرکاری قیمت 364 روپے ہے لیکن دکاندار مختلف ریٹس پر فروخت کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More