یاسر عرفات کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Dec 26, 2023

سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر عرفات کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یاسر عرفات کی تقرری آسٹریلوی کوچ کی جگہ ہوئی ہے، ٹیسٹ سیریز کے بعد آسٹریلوی کوچ تبدیل ہو جائیں گے۔

یاسر عرفات کی تقرری قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کی سفارش پر ہوئی ہے،سابق کرکٹر یاسر عرفات کو ابتداء میں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے

یاسر عرفات لندن سے اسلام آباد پہنچے اسلام آباد پہنچ کر ان کا تقرر پاکستان ٹیم کے ساتھ کر دیا گیا۔یاسر عرفات تین جنوری کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ آکلینڈ جائیں گے، وہ نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More