ذاتی مفاد کو ترجیح دینے والے 3 افغان کرکٹرز کو ایک سال تک سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Dec 26, 2023

 افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دینے پر تین کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن لے لیا۔

بورڈ نے مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق کو ایک سال تک سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اگلے دو سال تک لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ انہیں جنوری 2024 کے سینٹرل کنٹریکٹ سے آزاد کرکے فرنچائز ٹورنامنٹ کیلئے این او سی جاری کیا جائے ، کھلاڑیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو سامنے رکھتے ہوئے بورڈ نے تینوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔

افغان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کی خواہش ظاہر کردی

بورڈ نے کہا کہ تینوں کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار ی رہے کیونکہ وہ خود کو لیگ کرکٹ میں مصروف رکھنا چاہتے تھے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے ملکی کرکٹ کے مفاد کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔ جس پر بورڈ کی تشکیل کردہ کمیٹی نے تحقیقات کے بعد کھلاڑیوں کی سزائیں تجویز کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More