قائداعظم محمد علی جناحؒ کا پاکستان کی ریاست کا تصور بہت واضح تھا، مرتضیٰ سولنگی

اے پی پی  |  Dec 25, 2023

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کا پاکستان کی ریاست کا تصور بہت واضح تھا، آئین کے آرٹیکل 25 میں اسی تصور کی عکاسی ہوتی ہے۔

پیر کو ”سما نیوز“ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”یوٹیوب“ پر قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947ءکی تقریر عمران اسلم مرحوم کی آواز میں موجود ہے، عمران اسلم کو مختلف آوازوں میں بات کرنے کی قدرت حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ اُس وقت کراچی میں ریڈیو اسٹیشن نہیں تھا جبکہ لاہور اور پشاور کے ریڈیو اسٹیشنز کے پاس ریکارڈنگ کی سہولت میسر نہیں تھی، اس لئے یہ تقریر آل انڈیا ریڈیو کی ٹیم نے ریکارڈ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کا پاکستان کی ریاست کا تصور بہت واضح تھا، اسی تصور کی پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 25 میں عکاسی ہوتی ہے کہ تمام پاکستانی شہری قانون کی نظر میں نہ صرف برابر ہیں بلکہ انہیں برابر قانونی تحفظ دینا چاہئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More