راولپنڈی میں بابائے قوم کا یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

اے پی پی  |  Dec 25, 2023

راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،

یوم قائد اعظم کی مناسبت سے سیمینارز ، کانفرنسز اور مذاکروں کا اہتمام کیا گیا جس میں بانی پاکستان کو ان کی گرانقدر خدمات اور برصغیر کے مسلمانوں کے لئے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لئے جدو جہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ، مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More