نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا معروف اداکار نثار قادری کے انتقال پر افسوس اور رنج کا اظہار

اے پی پی  |  Dec 25, 2023

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے معروف اداکار نثار قادری کے انتقال پر افسوس اور رنج کا اظہارکیاہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعاکی اور اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نثار قادری کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا تھا،نثار قادری کی پاکستان ٹیلی ویژن ، فلم ، ریڈیو اورتھیٹرکے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More