گورنرسندھ کا سینٹ اینڈ ریو ز چرچ اور ہولی ٹرینٹی کیتھڈرل کا دور ہ

اے پی پی  |  Dec 25, 2023

کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سینٹ اینڈریوز چرچ اور ہولی ٹرینیٹی کیتھڈرل کا دورہ کیا۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان اور پوری دنیا کی مسیحی برادری کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ عیسائی برادری کے لئے مخصوص کوٹہ سسٹم میں اضافہ 5سے 10فیصد کرنے کے لئے وفاق کو خط لکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گورنرہاس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کا جشن منا رہی ہے، کرسمس کا مقصد دنیا میں امن اور خوشحالی کا پیغام پھیلانا ہے، حضرت عیسی علیہ السلام کو امن ، بھائی چارے اور احترام کی علامت سمجھا جاتا ہے، حضرت عیسی علیہ السلام نے رواداری ، محبت اور ہمدردی کی تبلیغ کر کے انسانیت کو شفا بخشی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں مسیحی بھرپور طریقے سے اپنا تہوار منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرسمس پر پاکستان کی تمام دیگر مذہبی برادریاں اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرسمس کی خوشیوں میں تمام مذہبی برادریوں کی شرکت سے تمام عقائد کے درمیان ہم آہنگی اور محبت کو فروغ ملتاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More