غزہ کی امداد، سعودی عرب کا سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم

اے پی پی  |  Dec 25, 2023

ریاض ۔25دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ مملکت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2720 کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ قرارداد غزہ میں کارروائیوں کو مکمل طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے درست سمت میں ایک قدم ثابت ہو گی۔

قرارداد میں انسانی امداد کی فوری، وسیع، محفوظ اور بلا روک ٹوک ترسیل کی اجازت دینے اور غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے سعودی عرب کے مطالبے کا دہراتے ہوئے کہا کہ ذمہ داری قبول کی جائے اور اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے ، جبری طور پر بے گھر کرنے سمیت بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی خلاف ورزیاں ختم کی جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More