آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ، سرفراز احمد، فہیم اشرف ڈراپ

ہم نیوز  |  Dec 25, 2023

اسٹریلیا کی خلاف میلبرن میں کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق میلبرن ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کے علاوہ فہیم اشرف بھی شامل نہیں۔ انجرڈ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ، فہیم اشرف کی جگہ حسن علی  اور سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

میلبرن ٹیسٹ،وکٹ کیپر کا انتخاب پاکستان ٹیم مینجمنٹ کیلئے چیلنج بن گیا

حتمی 12 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم اور سعود شکیل کے علاوہ شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا کل میچ سے قبل اعلان کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More