زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں علاج معالجے کی خدمات بحال کر دی گئی ہیں،نیشنل ہیلتھ کمیشن چین

اے پی پی  |  Dec 24, 2023

بیجنگ ۔24دسمبر (اے پی پی):چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے بتایا ہے کہ نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں بھیجی گئی دو نیشنل ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو ٹیمز نے زخمیوں کو بروقت طبی خدمات فراہم کرنے، شدید زخمیوں کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے اور طبی امور کو منظم انداز میں سر انجام دینے کے لیے مقامی طبی عملے کے ساتھ مل کر گرین چینلز کھولے ہیں، اب تک زلزلے کے متاثرین کو بروقت اور موثر علاج فراہم کیا گیا ہے اور آفت زدہ علاقے میں تشخیص و علاج کی خدمات بحال کردی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہیلتھ کمیشن، روایتی چینی ادویہ کی ریاستی انتظامیہ اور وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی بیورو کے ساتھ مل کر طبی وسائل کو مزید مربوط کرے گا، آفت زدہ علاقوں میں طبی عملے کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا اور متاثرین کے علاج کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More