میلبرن ٹیسٹ،وکٹ کیپر کا انتخاب پاکستان ٹیم مینجمنٹ کیلئے چیلنج بن گیا

ہم نیوز  |  Dec 24, 2023

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے وکٹ کیپر کا انتخاب پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔

ترکیہ نے 6ملکوں کیلئے انٹری ویزے سے استثنیٰ کا اعلان کردیا

سابق کپتان سرفراز احمد کی فارم اور فٹنس پر ٹیم مینجمنٹ کو تشویش ہے۔وکٹ کیپر محمد رضوان نے 2 روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 60 رنز بنائے تھے۔

ٹیم مینجمنٹ سرفراز کو بطور وکٹ کیپر اور رضوان کو بطور بیٹر کھلانے کے حق میں نہیں ہے۔محمد رضوان اگر میلبرن ٹیسٹ کھیلے تو سرفراز احمد ڈراپ ہوں گے۔

نگران وزیر اعظم کا سب سے طویل دورانیہ، انوار الحق کاکڑنے ریکارڈ قائم کردیا

یاد رہے اس سے قبل نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہرہوچکے ہیں۔ ابراراحمد، خرم شہزاد بھی ان فٹ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More