ایبٹ آباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک

اردو نیوز  |  Dec 24, 2023

ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں ترھیڑی میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔

ترجمان نے بتایا کہہ گھر کچا ہونے کے باعث آگ لگنے پر چھت گر گئی جس کے نیچے خاندان کے تمام نو افراد دب گئے۔

ریسکیو ٹیم نے 8 افراد کی لعشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن کی نگرانی میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔

نگران وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More