برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 5افراد ہلاک

اے پی پی  |  Dec 24, 2023

برازیلیا۔24دسمبر (اے پی پی):برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو کے رہائشی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق ساؤ پاؤلو میں ریسکیو ترجمان نےمیڈیاکو بتایا کہ ایک سنگل انجن آر وی۔10طیارہ جس میں پائلٹ سمیت 5افراد سوار تھے گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طیارے میں سوار تمام افرادجائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور سول ایوی ایشن کے اہلکار حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More