مسجد نبوی میں روضہ اطہر میں نماز کے لیے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے،سعودی وزارت حج و عمرہ

اے پی پی  |  Dec 24, 2023

مکہ مکرمہ ۔24دسمبر (اے پی پی):وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ اطہر میں نماز کے لیے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ روضہ اطہر میں نماز کی ادائیگی کے لیے نسک اور توکلنا سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ ایک اجازت نامہ جاری کرنے کے بعد دوسرے اجازت نامے کے حصول کی شرط 365 دن ہیں۔ایک شخص کو 365 دن میں صرف ایک مرتبہ روضہ اطہر میں نماز کا اجازت نامہ جاری ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More