کوئی حقیقی فاسٹ بائولر نظر نہیں آ رہا ، شاہین آفریدی فٹ نہیں تو بحالی کی کوشش کریں ، وقار یونس

ہم نیوز  |  Dec 24, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ میں میڈیم پیسرز، سلو میڈیم پیسرز اور آل راؤنڈرز دیکھ رہا ہوں، کوئی حقیقی فاسٹ بائولر ہی نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیمز میں شائقین پاکستانی فاسٹ بائولرز کو 150 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کرتے دیکھنے کیلیے آتے تھے،اس بار مجھے تو ایسا کچھ دکھائی نہیں دیا، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی برق رفتار بائولرز موجود نہیں، بعض انجرڈ ہیں، ماضی میں کبھی ایسی صورتحال ہوتی تو متبادل بائولرز کی بھی کمی نہیں ہوتی تھی۔

افغانستان سے شکست، کمنٹری بکس میں وقار یونس دلبرداشتہ، ویڈیو وائرل

وقار یونس نے مزید کہا کہ یقینی طور پر نہیں بتا سکتا کہ شاہین شاہ آفریدی کا کیا مسئلہ ہے، کبھی وہ 145 کی رفتار سے بائولنگ کرتے ہوئے سوئنگ بھی کرنے میں کامیاب ہوتے تھے، اگر فٹ نہیں تو کھیل سے دوری اختیار کرکے بحالی کی کوشش کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More