جاپان میں شدید برفباری سے ہوکُوریکُو اور دیگر علاقے برف سے ڈھک گئے

اے پی پی  |  Dec 24, 2023

ٹوکیو۔24دسمبر (اے پی پی):جاپان میں ہوکُوریکُو کے وسیع تر خطے اور بحیرہ جاپان کے ساتھ واقع دیگر علاقے شدید برف سے ڈھک گئے، جاپانی خبررساں ادار این ایچ کے کے مطابق جاپان میں ہوکُوریکُو سمیت کئی علاقوں میں اوسط سے کہیں زیادہ برف باری عروج عبور کر چکی ہے۔

موسم سرما کے درمیانی درجے کی ٹھنڈی ہوا کے بڑے پیمانے پر جمع ہو جانے اور ایک سرمائی دباؤ نظام بننے کے سبب بحیرہ جاپان کے رخ پر واقع علاقوں میں خاص طور پر زیادہ برفباری ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شیگا،ناگاہاما شہر میں 62 سینٹی میٹر اور گُنما ،میناکامی قصبے میں 60 سینٹی میٹر جبکہ گیفُو کا شیراکاوا گاؤں میں 91 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایشیکاوا اور واجیما شہر کے پہاڑی علاقوں میں، ہفتے کی صبح برف باری سے 170 سے زائد گھرانوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ایواتے اور توہوکُو ایکسپریس وے پر صبح نو بجے سے اگلے 30 منٹ کے دروان برف پر پھسلنے سے 6 حادثات ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثات انفرادی طور پر پیش آئے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ برف سے اٹی یا برفیلی سڑکوں پر سفر کرنے سے گریز کریں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More