حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی فروخت سے روکتے ہوئے ہر بڑے فیصلے سے قبل منظوری لینا لازمی قرار دے دیا۔
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو حکومت کی جانب سے صرف روز مرہ کے امور انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے۔
حکومت کے اس اقدام سے کئی اہم معاملات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں، پی ایس ایل کا انعقاد فروری میں ہونا ہے لیکن ابھی تک میڈیا و دیگر رائٹس کی فروخت نہیں ہو پائی ہے۔
کرکٹ بورڈ کے پراسیس شروع ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے خط موصول ہو گیا جس میں پہلے اجازت حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف نے اس معاملے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی خاطر اپنا دورہ آسٹریلیا مؤخر کر دیا ہے۔