تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ہم نیوز  |  Dec 24, 2023

تائپے: تائیوان میں 6.3 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث عمارتیں لرز گئیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تائیوان میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر مقدمات سے جان چھڑا لیں گے، پیشگوئی

زلزلے کا مرکز ٹائیٹنگ کاؤنٹی کے قریب سمندر میں تھا تاہم اس سونامی کا خطرہ پیدا نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ تائیوان 2 ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم کے قریب واقع ہے جہاں زیادہ تعداد میں زلزلے آتے رہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More