سابق امریکی صدر مقدمات سے جان چھڑا لیں گے، پیشگوئی

ہم نیوز  |  Dec 24, 2023

ماہر علم الاعداد و نجوم ڈاکٹر آر بی فاروقی نے پیشگوئی کی ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقدمات سے جان چھڑا لیں گے۔

ماہرعلم الاعداد و نجوم ڈاکٹر آربی فاروقی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ 2024 کا سال ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اہم اور کامیابی کا سال ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر آئندہ سال اپنے اوپر درج تمام مقدمات سے جان چھڑا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیئے

واضح رہے کہ 3 روز قبل امریکہ کی ریاست کولوراڈو کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوانتخابات کے لیے نااہل قرار دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیں، عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہو گا۔

امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیا، ریاست کولوراڈو میں ریاستی پرائمری انتخابات 5 مارچ 2024 کو ہونا ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More