سعودی عرب، 17 ہزارغیرقانونی تارکین وطن گرفتار

ہم نیوز  |  Dec 23, 2023

سعودی عرب میں ایک ہفتے  کے دوران مختلف علاقوں سے  16 ہزار 899 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیاہے۔

نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ گرفتاریاں 14 سے 20 دسمبر کے دوران عمل میں لائی گئیں۔

ریزیڈنسی سسٹم، بارڈر سکیورٹی رولز اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بالترتیب 11,033، 3,493 اور 2,373 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

نور عالم خان جمعیت علماء اسلام (ف) میں شامل

علاوہ ازیں مزید 769 غیر قانونی تارکین  وطن کو سرحد عبور کر کے مملکت میں داخل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

39 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپیا اور 3 فیصد دیگر ممالک کے شہری گرفتار ہونے والوں میں شامل تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More