آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران میلبرن اسٹارز کے فاسٹ بائولر حارث رؤف بغیر پیڈ کے ہی بیٹنگ کرنے گراؤنڈ میں آ گئے۔
بگ بیش لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کے دوران یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سڈنی تھنڈرز کے خلاف میلبرن اسٹارز نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے تھے۔
دور ہ آسٹریلیا سے انکار ، پی سی بی نے حارث رئوف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا
ایک ہی اوور میں میلبرن اسٹارز کی یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے باعث گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث رؤف کو بالکل بھی تیار ہونے کا موقع نہ ملا اور وہ ٹائمڈ آؤٹ ہونے سے بچنے کے لیے بغیر پیڈ پہنے، گلووز اور ہیلمٹ ہاتھ میں لیے وکٹ پر پہنچ گئے۔
حارث رئوف کی خوش قسمتی تھی تو ان کی ٹیم کی اننگز کی آخری گیند باقی رہ گئی تھی اور انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑا ہونا تھا جس کے باعث حارث رئوف نے کیس گیند کا سامنا نہیں کیا۔