واٹس ایپ میں ایک منفرد فیچر کا اضافہ

ہم نیوز  |  Dec 23, 2023

کیلیفورنیا: میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک منفرد فیچر کا اضافہ کر دیا گیا جو ویڈیو کالز کے دوران مختلف کام کے لیے کارآمد ثابت ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت ایپ واٹس ایپ نے ویڈیو کالز کے دوران کارآمد ایک منفرد فیچر کو متعارف کرا دیا جو ویڈیو کالز کے تجربے کو بدل کر رکھ دے گا۔

واٹس ایپ صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے نئے فیچر میں ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئر کرنا بھی ممکن ہو گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے اور اس فیچر میں ویڈیو کال کے دوران آڈیو فائل کو بھی چلانا ممکن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا ایکس کیخلاف کارروائی کا اعلان

متعارف کرائے گئے نئے فیچر سے صارفین پسندیدہ گانے بھی سن سکیں گے اور دفتری کام بھی کر سکیں گے جبکہ اس فیچر کو دیگر کئی مقاصد کے لیے بھی استعمال کرنا ممکن ہو گا۔

اس سے قبل واٹس ایپ میں ویڈیو کالز کے دوران اسکرین شیئرنگ کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب میسجنگ ایپ میں اسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئر کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More