پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، خرم شہزاد باہر

ہم نیوز  |  Dec 23, 2023

کنبیرا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے۔

واضح رہے کہ خرم شہزاد نے پرتھ ٹیسٹ کے دوران تکلیف کی شکایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان ڈی ایس پی بن گئے

خرم شہزاد کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جسم میں درد محسوس ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 38 اوورز کرائے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More