ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر زمبابوے کے دو کرکٹرز معطل

ہم نیوز  |  Dec 23, 2023

زمبابوے کے دو اہم کرکٹرز کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کر دیا گیا۔

ڈوپ ٹیسٹ کے مطابق زمبابوے کے دونوں کرکٹر ویزلے مدھیور اور برینڈن میوٹام نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا ہے ، دونوں کھلاڑی آئرلینڈ ٹیم کیخلاف ون ڈے سیریز کا حصہ بنے تھے جس میں آئرش ٹیم کو 1-2 کی فتح ہوئی ہے۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، خرم شہزاد باہر

آل راؤنڈر ویزلے مدھیور نے 2020 میں ڈیبیو کیا اُنہیں زمبابوے کا بہترین کھلاڑی سمجھا جاتا تھاانہوں نے2 ٹیسٹ ، 36 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں ۔

جبکہ 26 سالہ برینڈن میوٹا نے 4 ٹیسٹ، 12 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں زمبابوے کی نمائندگی کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More