دوسرا ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

ہم نیوز  |  Dec 23, 2023

قومی ٹیم میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

26 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے محمد رضوان کو پلیننگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

خرم شہزاد بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں ان کی جگہ حسن علی یا پھر میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وسیم جونیئر کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔

فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے آف بریک باؤلر ساجد خان کو ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف 360 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More