نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو بتدریج آزمانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Dec 23, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کی سیریز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کرنے اور نئے کھلاڑیوں کو بتدریج آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کو دو، دو میچوں میں آرام کرانے کی تجویز ہے۔پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سے صف اول کے بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو تین تین میچ کھلائے جائیں گے، انہیں دو، دو میچوں میں آرام دیا جائے گا تاکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی آزمایا جائے۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر صائم ایوب مستقل اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے جبکہ کسی میچ میں صائم کے ساتھ بابر اعظم اور کسی میچ میں محمد رضوان اننگز کا آغاز کریں گے۔

دوسرا ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

صائم کے ساتھ جس میچ میں بابر اعظم اننگز اوپن کریں گے اس میچ میں محمد رضوان ون ڈاؤن پر اور جس میچ میں محمد رضوان اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے اس میچ میں بابر اعظم کو ون ڈاؤن پر کھلانے کی تجویز ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے اوپنر فخر زمان کو نمبر چار پر کھلایا جائے گا، افتخار احمد پانچویں اور اعظم خان چھٹے نمبر پر کھیلیں گے۔

اعظم خان جس میچ میں کھیلیں گے وہ اْس میچ میں وکٹ کیپنگ بھی کریں گے جبکہ محمد رضوان فیلڈنگ کریں گے،تیسرے وکٹ کیپر حسیب اللہ مڈل آرڈر میں کھیلیں گے لیکن وہ وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More