انسانیت سے عاری اسرائیل نے غزہ پر 2 ہزار پائونڈ وزنی بم گرا دیئے ، 400 فلسطینی شہید

ہم نیوز  |  Dec 23, 2023

اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے کرکے مزید 400 فلطسینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 400 فلسطینی شہید اور734 زخمی ہوئے ہیں ، اسرائیلی فوج پناہ گزینوں کے کیمپ رفاہ، خان یونس اور نصیرت میں مسلسل بمباری کر رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے جنوبی علاقے پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرائے ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو غزہ کے جس علاقے سے بیدخل کیا وہاں بھی بم گرائے ہیں۔

غزہ: اسرائیلی فوجیوں کی سرنگ میں داخل ہونے کی کوشش، حملے میں مارے گئے

حماس کے جوابی حملوں میں اب تک 472 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 139 اسرائیلی فوجی زمینی کارروائی میں مارے گئے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں بچوں کے فنڈ کے ادارے یونیسف نے غزہ میں شدید غذائی قلت سے ہزاروں بچوں کی اموات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے آنے والے چند ہفتوں میں صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔

اقوام متحدہ میں غزہ کیلئے انسانی امداد بڑھانے کی قرارداد منظور

یونیسف نے غزہ کے 2 سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 35 ہزار بچوں اور ایک لاکھ 55 ہزار کے قریب حاملہ خواتین کی صحت کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More