چین میں پاکستانی سفارت خانہ میں مائوزے تنگ اور قائداعظم محمد علی جناح کے مجسموں کی نقاب کشائی

اے پی پی  |  Dec 22, 2023

بیجنگ ۔22دسمبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نےبالترتیب چین اور پاکستان کے بابائے قوم مائوزے تنگ اور قائداعظم محمد علی جناح کے مجسموں کی نقاب کشائی کی۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں حاضرین کی بھرپور شرکت والی اس پروقار تقریب میں دیگر کے علاوہ سفارتی کور کے ارکان، ما ژا چنگ، چیئرمین ما ئوزے تنگ کی بھانجی ور چائنہ کلچرل ہیریٹیج فائونڈیشن کی چیئرپرسن مادام گینگ چینگ نے شرکت کی جن کے خاندان نے پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں خاطر خواہ کردار ادا کیا ہے۔

دونوں مجسمے بنانے والے عالمی شہرت یافتہ کاریگر ماسٹر یوآن ژیکون کے متاثر کن کام کو سراہا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے قائداعظم اور چیئرمین ما ئوزے تنگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں بیسویں صدی کی دو اہم ترین شخصیات کے طور پر یاد کیا جنہوں نے اپنی قوموں کی آزادی، انصاف، خودی اور سربلندی کے لیے جدوجہد کی۔ سفیر نے ماسٹر یوآن ژیکون کی دستکاری اور لگن کو بھی سراہا، جس کی دونوں مجسموں کے اعلیٰ معیار سے واضح عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سفارت خانہ میں قائداعظم اور چیئر ما ئوزے تنگ کے مجسموں کی موجودگی پاکستان اور چین کے درمیان آہنی بھائی چارے کا بہترین مظہر ہو گی۔ سفیر، مادام گینگ جینگ اور ماسٹریوآن ژیکون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین اور پاکستان کے درمیان اپنی نوعیت کی منفرد، ہر آزمائش پر پورا اترنے والی اور خصوصی دوستی کا جذباتی انداز میں ذکرکیا۔

انہوں نے کہا کہ مجسموں کی نقاب کشائی اور دونوں عظیم رہنمائوں کے ورثہ کو منانے کی تقریب ایک اہماور یادگار موقعہے جو پاک چین تعلقات کے جوہر کو سمو ئے ہوئے باہمی احترام، محبت اور دوستی کے جذبات کی توثیق کرتا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More