اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا جمہوریہ چیک کی یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں اموات پردکھ کا اظہار

اے پی پی  |  Dec 22, 2023

اقوام متحدہ ۔22دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل اتونیو گوتریش نے جمہوریہ چیک کی چارلس یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں ہونے والی اموات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ انتونیو گوتریش نے جمہوریہ چیک کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔ واقعہ میں 14 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ چیک حکومت نے اس واقعہ پر ہفتہ کو ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More