اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اردو نیوز  |  Dec 20, 2023

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے اطراف دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق بدھ کی رات کو اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، اٹک اور ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

سوشل میڈیا پر بھی صارفین زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے نظر آئے۔

Huge earthquake in Islamabad

— Javed Hassan (@javedhassan) December 20, 2023

پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے لی شدت ریکٹر سکیل پر 3.2 نوٹ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 45 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز شمال مغربی کشمیر تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More