نگراں وزیراعظم انوار کاکڑ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کے لیے کویت روانہ

اردو نیوز  |  Dec 18, 2023

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کے لیے کویت سٹی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس پر پاکستان میں کویت کے سفیر نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔

خیال رہے شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پرپاکستان آج ایک روزہ قومی سوگ منایا جارہا ہے۔

آج ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔

اتوار کو نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے امیر کویت کی وفات پر کویتی عوام اور شاہی خاندان سے یکجہتی کے لیے 18 دسمبر کو ’قومی یوم سوگ‘ منایا جائے گا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More