چئیرمین سینیٹ کا کویت سفارتخانے کا دورہ، سابق امیر کویت کے انتقال پر تعزیت

اردو نیوز  |  Dec 18, 2023

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیر کو وفد کے ہمراہ کویت کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور کویتی سفیر سے سابق امیر شیخ نواف آلاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ ’امیر کویت کاانتقال نہ صرف کویت کے شاہی خاندان اور عوام بلکہ پاکستانی عوام کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔’ہم نے ایک سچے دوست اور متحرک لیڈر کو کھو دیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ علاقائی استحکام، عالمی ترقی کے لیے ان کی ذاتی وابستگی اور قوموں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لیے امیر کویت کی خدمات طویل عرصے تک یاد ر کھی جائےگی۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کویت اور اس کے عوام کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔ ’خدا شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی مغفرت اور درجات بلند کرے۔‘

صادق سنجرانی نے مہمانوں کے لیے رکھی گئی کتاب میں تعزیتی کلمات قلمبند کیے۔ وفد میں چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹرز نصیب اللہ بازئی، محمد عبدالقادر اور دنیش کمار شامل تھے۔

شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کویت کے 16 ویں امیر تھے۔ وہ کئی وزارتوں اور عہدوں پر فائز رہے۔

نومبر کے آخر میں انہیں طبی ایمرجنسی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا, تاہم بعد میں انہیں مستحکم حالت میں قرار دیا گیا۔

کویت کے سابق امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی نماز جنازہ گذشتہ روز ادا کی گئی تھی جس میں امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے بھی شرکت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More