لاہور میں مصنوعی بارش، ’پاکستان کی ہر ممکن مدد اپنا فرض سمجھتے ہیں‘

اردو نیوز  |  Dec 17, 2023

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سموگ سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

لاہور کے شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اپنے خرچ پر مصنوعی بارش کا انتظام کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ ’یواے ای حکومت اور عوام پاکستانی بھاٸیوں کی ہر ممکن مدد کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔‘

’یو اے ای حکومت پاکستانی معیشت میں استحکام کے ساتھ ساتھ ہر معاملے میں تعاون کر رہی ہے۔‘

لاہور میں مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے پر صوبائی حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

صوباٸی حکومت کا کہنا ہے کہ لاہور میں کامیاب تجربے کے بعد دیگر صوبوں میں بھی یو اے ای حکومت کی خدمات حاصل کی جاٸیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More