ہمایوں اختر خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اردو نیوز  |  Dec 16, 2023

پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والے سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

سنیچر کو لاہور میں ہمایوں اختر خان نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین، عبدالعلیم خان اور فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے ہوئے کہا کہ ’میں نے نو مئی کے واقعات کے فوراً بعد پی ٹی آئی علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ’میں ایک شہید جرنیل کا بیٹا ہوں۔ جو کچھ نو مئی کو ہوا، اس کے بعد میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہاں مزید رہ سکوں۔‘

’جہانگیر ترین بڑے اور علیم خان میرے چھوٹے بھائی ہیں۔ ان سے اور دیگر دوستوں سے مشاورت کے بعد میں نے آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔‘

ہمایوں اختر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’میری الیکشن لڑنے کی کافی طویل تاریخ ہے۔ الیکشن کہاں سے لڑنا ہے، یہ فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ہو گا۔‘

اس موقعے پر جہانگیر ترین نے کہا کہ ’ہمایوں اختر سے پرانے تعلقات ہیں، میں انہیں آئی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔‘عبدالعلیم خان نے کہا کہ ’لاہور اور پاکستان کی سیاست میں ہمایوں اختر کی اہم خدمات رہی ہیں۔ وہ آئی پی پی کو مضبوط کریں گے۔‘ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More