تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت لاہور سے گرفتار

اردو نیوز  |  Dec 14, 2023

تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت کو پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا ہے۔

جمعرات کو شیر افضل مروت کو جی پی او چوک لاہور سے پولیس نے حراست میں لیا۔ شیر افضل مروت لاہور ہائی کورٹ میں لائرز کنونشن سے خطاب کرنے پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ چند دن پہلے بھی ‏شیر افضل مروت کی قبائلی ضلع باجوڑ جاتے ہوئے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ملی تھی، تاہم کچھ دیر بعد ان کے ایکس اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ شیر افضل مروت کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کل باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے، آزادی کبھی پلیٹ میں نہیں دی جاتی، بلکہ چھیننی پڑتی ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More